- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
تقسیم دشمن کا ایجنڈا، ملکر ناکام بنانا ہوگا، شہباز شریف
اسلام آباد / لاہور: وزیرِ اعظم شہبازشریف نے پاکستان کی جانب سے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموئہ میں دولتِ مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس سے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے مابین مختلف امور بالخصوص پائیدار ترقی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور دولت مشترکہ کے نوجوانوں کی ترقی کیلیے تعاون کو فروغ ملیگا۔
وزیراعظم نے یہ بات برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے ٹیلی فون پر گفتگوکے دوران کہی۔ وزیرِ اعظم سے شاہ چارلس سوم نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اکتوبر میں سموئہ میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس (سی ایچ او جی ایم) میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی۔
دعوت کو قبول کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سموئہ میں دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے حکومتی سربراہان کے اجلاس کا انعقاد دولت مشترکہ کی تاریخ کا ایک اہم اجلاس ہوگا شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنی رہائشگاہ پر محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا نبی کریم ﷺکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے۔ آپ سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا معاشرے میں گالی گلوچ، عدم برداشت، بدکلامی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔