سندھ طاس معاہدے میں ترمیم، بھارت نے پاکستان کونوٹس بھیج دیا

خبر ایجنسی  جمعرات 19 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

نئی دہلی: بھارت کا دریائے چناب کے پانی پر قبضے کا مذموم ارادہ، سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کیلیے پاکستان کو باضابطہ نوٹس بھیج دیا۔

بھارتی اخبارکے مطابق سندھ طاس معاہدے کی شق 12کی ذیلی شق 3 کے تحت ترمیم کیلیے بھارت نے پاکستان کو باضابطہ نوٹس 30 اگست کو دیا، اس شق کے تحت بھارت اور پاکستان معاہدے میں متفقہ طور پر ترامیم کر سکتے ہیں۔

بھارتی موقف کے مطابق 1960 سے اب تک آبادی میں اضافے اور معاہدے سے جڑے زرعی مقاصد سمیت پانی کے استعمال کی صورتحال میں خاصی تبدیلی آ چکی ہے، نئے آبی ذخائر کے منصوبوں کی تعمیر میں موجودہ معاہدہ معاون ثابت نہیں ہو رہا۔

اخبار کے مطابق بھارت نے دہشت گردی اور مبینہ در اندازی کو بھی سندھ طاس معاہدے سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردی اور در اندازی کے باعث اپنے حصے کا پانی بھی استعمال نہیں کر پا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔