الیکٹرانک سامان کی آڑ میں منشیات اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلحہ اور منشیات جوسر مشینوں اور بیٹری چارجرز میں چھپایا گیا تھا، اے این ایف


ویب ڈیسک September 19, 2024
پارسل پشاور سے کراچی کے لیے بک کروایا گیا تھا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے الیکٹرانک کے سامان کی آڑ میں منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کراچی میں نرسری اسٹاپ کے قریب واقع کوریئر آفس میں کی گئی۔ پشاور سے بھیجے گئے پارسل میں موجود الیکٹرانک سامان سے 1 کلو 200 گرام چرس اور اسلحہ برآمد ہوئی۔برآمد شدہ اسلحے میں 5 عدد نائن ایم ایم پستول 2 عدد 30 بور پستول اور 17 میگزین بمعہ 55 راؤنڈ شامل ہیں۔

اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ اور منشیات بیٹری چارجرز اور جوسر مشینوں میں مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ پارسل کارخانوں مارکیٹ پشاور سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھا۔ اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔