کراچی میں ایک اور نوجوان کی بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 19 ستمبر 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  کراچی: ملیر کھوکھرا پار کے رہائشی نوجوان نے بے روز گاری سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے کھوکھرا پار بچو بیکری کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ محمد گل ولد حبیب کے نام سے کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کا کہنا ہے کہ متوفی نے بے روزگاری اور دیگر گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے، ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔