- پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
- پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- غزہ اور لبنان متاثرین کیلیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم
- جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
- ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا
- آئینی ترامیم کیلیے پی ٹی آئی ارکان کو 20کروڑ اور وزارتوں کی پیشکش ہو رہی، اسد قیصر
- فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی
- روٹ کی ڈبل سینچری نے انہیں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا
- ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں روک دیں، نوٹی فکیشن جاری
- عمر ایوب، اسد قیصر، زین قریشی کی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور
- آئینی کمیٹی پر مشاورت کیلیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنانے والوں سے سلوک بھی ویسا ہی ہوگا، عظمی بخاری
- پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرہ کیسے بنایا جایا
- ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75فیصد تک اضافہ کا فیصلہ
- پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر مملکت آصف زرداری
- ممکنہ آئینی ترمیم کا مسودہ عام کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک
لارنس بشنوئی کو بلاؤں کیا؟ خاتون کی سلیم خان کو دھمکی
ممبئی: بالی ووڈ کے سینیئر اسکرین رائٹر اور دبنگ اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو نامعلوم خاتون نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیم خان معمول کے مطابق اپنی مارننگ واک کے بعد راستے میں ایک جگہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک موٹرسائیکل اُن کے پاس آکر رُکی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر ایک مرد اور خاتون سوار تھے، خاتون موٹرسائیکل سے اُتر کر سلیم خان کے پاس آئی اور کہا کہ میں لارنس بشنوئی کو بلاؤں کیا؟
سلیم خان کو یہ دھمکی دینے کے بعد خاتون موٹرسائیکل پر بیٹھ کر وہاں سے چلی گئی۔
بعدازاں، سلیم خان نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: ‘آپ تاریخ لکھیں گے’، سلمان خان ہاؤس پر فائرنگ سے قبل گینگسٹر کی شوٹرز سے تقریر
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس دھمکی کے پیچھے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔
بعدازاں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، دورانِ تفتیش معلوم ہوا تھا کہ فائرنگ کے پیچھے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا ہاتھ ہے۔
ملزمان نے پولیس کو بتایا تھا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔