آئی پی ایل 2024؛ کھلاڑیوں کی ڈرافٹننگ کب ہوگی؟

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2024
گزشتہ برسوں کی طرح آئندہ آکشن بھی 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

گزشتہ برسوں کی طرح آئندہ آکشن بھی 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کیلئے میگا آکشن نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں کھلاڑیوں کے ڈرافٹس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا جائے گا۔

آئندہ میگا آکشن کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کوچ پولارڈ نے راشد کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدیے

قبل ازیں سال 2021 میں کوویڈ وائرس کی وجہ سے میگا آکشن کو 2021 میں اگلے سال تک کیلئے آگے بڑھادیا گیا تھا۔

فروری 2022، اور دسمبر 2023 اور 2024 کی نیلامیوں کی طرح آئندہ آکشن بھی 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔