ڈیوڈ وارنر 'ڈان' بن گئے، بڑی لالی پاپ، گن کیساتھ تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2024
مداح اپنے کرکٹر کو دیکھ کر حیران رہ گئے (فوٹو: ڈیلی میل)

مداح اپنے کرکٹر کو دیکھ کر حیران رہ گئے (فوٹو: ڈیلی میل)

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے بعد بھارت کی ایکشن فلم کی ڈان میں جلوہ گر ہونے کی تیاری شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کی ایکشن مووی تھرلر سے بھرپور فلم میں جلوہ گر ہوں گے، جس کیلئے انہیں میلبرن کے یارا ریور پر ایک شوٹنگ میں حصہ لیتے ہو ئے دیکھا گیا ہے۔

David Warner stars in unexpected film shoot in Melbourne - Social Buzz -  geosuper.tv

سوشل میڈیا سائٹس پر ڈیوڈ وارنر کی منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بتایا جارہا ہے۔
وارنر نے وائرل تصاویر میں گردن اور ہاتھوں پر ٹیٹو بنوا رکھے ہیں جبکہ اسلحہ بھی تھاما ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر کے گھر بیٹی کی پیدائش

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وارنر ایک بھارتی اشتہاری کمپنی کے ساتھ کام بھی کام کررہے ہیں جبکہ وائرل ہونیوالی تصاویر میں انہیں سرخ رنگ کے ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا کر اترتے اور پھر ایک بڑی لالی پوپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مچل مارش، وارنر کی یوگنڈا کے کھلاڑیوں سے ملاقات، کپتان شرٹ پہن لی

دوسری جانب سابق کرکٹر نے پراجیکٹ کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم مداح انکی انٹری کو سرپرائز قرار دے رہے ہیں۔

David Warner stars in unexpected film shoot in Melbourne - Social Buzz -  geosuper.tv

اسی طرح دعویٰ کیا گیا ہے کہ وارنر ساوتھ انڈین فلم کا پراوجیکٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

David then escalated the altercation by pulling out his gold-plated pistol and pointing it at one of the men, who threw his head back as if he had been shot.

David performed several takes of the scene, hopping in and out of the helicopter before pretending to shoot one of the suited men

1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔