- ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
- پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی
- باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کی انوکھی مثال
- بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی جھوٹی کال پر ماں شدت غم سے ہلاک
- برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام
- بھارت: ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- پی آئی اے میں 13 برس سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
درختوں سے محبت کرنیوالے نے 50 سال پرانا درخت گود لے لیا
پنجاب کے ضلع پاکپتن سے تعلق رکھنے والے غلام رسول نامی شہری نے پیپل کا 50 سال پرانا درخت گود لے لیا۔
پاکستانی شہری جن کا تعلق پاکپتن سے ہے اور اب تک انفرادی طور پر سب سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں انہوں نے رائیونڈ روڈ پر ارائیاں گاؤں میں پیپل کا ایک قدیم درخت گود لیا ہے۔
پیپل کا یہ درخت تقریبا 50 سال سے بھی زیادہ پرانا ہے اور ایک ذیلی سڑک کے درمیان میں ہے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی بڑی گاڑیوں خاص طور پر ٹرالیوں ، تھریشرمشینوں کو گزارنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ گود لیے جانے والے اس درخت کو اب دوسری جگہ منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
غلام رسول پاکستانی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا ”پیپل کے درخت کی مختلف شاخیں کاٹ دی گئی ہیں اور تنے کے حصوں سے شاخیں کاٹی گئی ہیں وہاں پر کیمیکل اورململ کا کپڑا لگادیا گیا تاکہ تنے کو فنگس سے بچایا جاسکے ۔ آئندہ چند روز میں اس درخت کو یہاں سے اکھاڑ کر دوسرے مقام پر منتقل کیا جائیگا جہاں ایک مقامی زمیندار نے جگہ دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیپل کے ا س درخت کو موجودہ جگہ سے اکھاڑنے کی بجائے سڑک کھلی کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن مقامی زمیندار کا کہنا ہے آج اس درخت کو بچانے کے لئے اگر سڑک کو تھوڑا موڑ بھی دیا جائے تو خدشہ ہے کہ آنے والے چند برسوں میں ان کے بچے اس درخت کو کاٹ دیں گے۔ وہ نہیں چاہتے کہ اس درخت کو ختم کردیا جائے جس کی چھاؤں میں کھیل کر وہ جوان ہوئے ہیں ا س لئے اسے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے جگہ دی گئی ہے
غلام رسول پاکستانی کا کہنا ہے نئی جگہ منتقل ہونے کے بعد امید ہے کہ پیپل کا یہ درخت مزید 50 سے 100 سال تک قائم رہیگا اور کئی نسلیں اس کی چھاؤں میں پروان چڑھیں گی۔
پیپل کے تنے کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی کے لئے جدید مشینری استعمال کی جائیگی۔ جدید مشینری کی مدد سے لاہور میں درجنوں تناور درختوں کو بحفاظت ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاچکا ہے۔ اس سے قبل تعمیرات کے دوران رکاوٹ بننے والے درختوں کو عموما کاٹ دیا جاتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔