بلوچستان میں رواں سال کا ایک اور پولیو کیس رپورٹ: تعداد 13 ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں رپورٹ ہوئے پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال کوئٹہ سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں سامنے آئے کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔