گوادر؛ مچھلی کا غیرقانونی شکارکرنے والے ٹرالرکی فشریز اہلکاروں پرفائرنگ

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2024
جوابی فائرنگ پر ٹرالر فرار ہوگیا:فوٹو:فائل

جوابی فائرنگ پر ٹرالر فرار ہوگیا:فوٹو:فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے شہرگوادر میں مچھلی کا غیرقانونی شکارکرنے والوں نے فشریز اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

فشریز حکام کے مطابق گوادر میں مچھلی کا غیرقانونی شکار کرنے والا ٹرالر فشریز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر فرار ہوگیا۔ فشریز اہلکاروں نے ٹرالر کو غیرقانونی شکار سے روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ٹرالر مافیا نے فشریز اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔