لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی

محمد الیاس  جمعرات 19 ستمبر 2024
فوٹو، فائل

فوٹو، فائل

 لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردیں، شہر کے جنرل بس اسٹینڈز، بس اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہ پر نیا کرایہ نامہ بھی آویزاں کردیے گئے۔

نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے اور اوور چارجنگ پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو تین لاکھ پچاس ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، 21 گاڑیاں بند اور 29 کے چالان کیے گئے، مسافروں کو زائد کرایہ بھی واپس کروایا جا رہا ہے۔

نئے کرایوں پر عملدرامت کے لئے خصوصی اسکواڈز بھی قائم کیے گئے ہی، مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شکایت کی صورت میں 0321 0 980 980 پر واٹس ایپ کریں یا 04299200484 پر اطلاع کریں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔