- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
تعلیمی سال شروع ہوئے ایک ماہ گزر گیا، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں تاحال دستیاب نہیں
کراچی: کراچی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر اردو بازار میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں تاحال عدم دستیابی کا شکار ہیں۔ اردو بازار ٹریڈرز ایسو سی ایشن نے محکمہ تعلیم سے بازار میں کتابوں کی عدم دستیابی کے معاملے پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔
چیئرمین اردو بازار ٹریڈرز ایسو سی ایشن ساجد یوسف نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند پبلشرز کی وجہ سے کتابوں کا ٹینڈر تاخیر کا شکار ہوا، پبلشرز خود کتابیں مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو چاہیے کہ اپنی کتابوں کی چھپائی خود کرے۔ طلبہ کا تعلیمی سال داؤ پر لگا دیا ہے ،ایک پبلشر نے دو مرتبہ ٹینڈر کو کینسل کروایا۔
انہوں نے کہا کہ اسکول کھلے 1 ماہ سے کا عرصہ گزر چکا ہے تاحال اسلامیات جماعت چوتھی، گیارہویں اور بارہویں کی کتابیں دستیاب نہیں، اس کے علاوہ مطالعہ پاکستان، اردو اور انگریزی کی تیسری اور چوتھی جماعت کی کتابیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔
ساجد یوسف نے مزید کہا کہ کچھ پبلشرز کی نااہلی کی وجہ سے کتابوں کی عدم دستیابی کا مسئلہ ہے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اپنی کتابیں خود چھاپے،جو کتابیں پبلشرز کے پاس موجود ہے وہ ہول سیلرز کو فراہم نہیں کررہے بلکہ خود فروخت کررہے ہیں۔
صدر ساجد یوسف نے مزید کہا کہ اردو بازار میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی پچیس سے تیس فیصد کتابیں شارٹ ہیں۔ اردو بازار ایسوسی ایشن نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ دیگر رجسٹرڈ پبلشرز کے ذریعے کتابیں چھاپی جائیں، اعلیٰ حکام اس معاملے پر توجہ دیں ، ایسوسی ایشن آواز اٹھا اٹھا کر تھک چکی ہے۔
صدر اردو بازار ایسوسی ساجد یوسف سمیت جوائنٹ سیکرٹری سہیل اقبال، فنانس سیکرٹری ندیم اختر، آفس سیکرٹری علی محمد اعوان نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔