- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کیلئے آباد اور نیوٹیک میں معاہدہ
کراچی: پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں آباد کے چیئرمین آصف سم سم اور نیوٹیک کے رجسٹرار برگیڈیئر سید عدنان قاسم نے مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت آباد تعمیراتی شعبے کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعمیراتی ٹیکنالوجی، اسکلز جیسے پروجیکٹس پر نیوٹیک کو اس کی اکیڈمک اور ریسرچ سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔
آباد کے بھرپور تعاون سے نیوٹیک تعمیراتی شعبے کے لیے عالمی معیار کی تعلیم اور تربیت سے عالمی معیار کی ایک انتہائی قابل اور موثر افرادی قوت مہیا کرے گا۔
آباد کے تعاون سے نیوٹیک پاکستان کی تعمیراتی صنعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی معیار کے کوالیفائیڈ ماسٹر ٹرینر تیار کرے گا۔ آباد نیوٹیک کی مختلف کمیٹیوں کے لیے اپنا ایک ماہر تعمیرات نامزد کرے گا۔
نیوٹیک کی مختلف کمیٹیوں مثلاً داخلہ کمیٹی، اکیڈمک پرفارمنس کمیٹی وغیرہ میں آباد کا ایک نامزد ممبر شامل ہوگا، یہ کمیٹیاں باہمی اتفاق سے تعمیراتی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں ایجوکیشن پروگرامز تیار کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔