بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: معروف بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر کو جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

21 سالہ خاتون نے ان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جن میں زبردستی تبدیلی مذہب اور شادی کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ جانی ماسٹر نے کئی سال تک ان کا جنسی استحصال کیا اور انہیں اپنے ساتھ زبردستی شادی کرنے اور مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان جانی ماسٹر کی گرفتاری نے ایک اور سنگین کیس کو جنم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔