- وزیراعلی خیبرپختونخوا کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ
- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
فرانسیسی سفیر کی سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبوں کی تعریف، سرمایہ کاری کا عندیہ
کراچی: فرانسیسی سفیر نے سندھ میں متبادل توانائی کے حوالے سے جاری منصوبوں کو سراہا اور خاص طور پر تھر کے کوئلہ، سولر اور ونڈ انرجی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے آج فرانسیسی سفیر نکولاس گیلے (Nicolas Galey) نے ایک وفد کے ہمراہ محکمہ توانائی کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری محکمہ توانائی مصدق احمد خان نے وفد کو متبادل توانائی کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ’صوبہ سندھ متبادل توانائی کے قدرتی ذرائع سے مالامال ہے اوراس سیکٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی زرخیز ہے۔ تھر کا کوئلہ دنیا کے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے۔ دنیا کے بڑی اور مستند ادارے سے تھر کے کوئلہ کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق تھر کا کوئلہ معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ گیسی فکیشن کیلئے بھی انتہائی موضوع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سندھ میں سولر توانائی کا پروجیخٹ بھی جاری ہے جس کے ذریعے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ صوبائی حکومت سولر پارکس کی تعمیر کر کے صنعتی اداورں کو سولرائیزیشن کے ذریعے سستی بجلی فراہم کر رہی ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت تھر مین عوام کو پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کررہی ہے جبکہ کان کنوں کیلئے حفاظتی کٹس، اسپتال اور ایمبولنس کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ پاکستان کے حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں تمام ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار مختلف منصوبوں میں بلاخوف محفوظ سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو تحفظ، امن، مراعات اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ سیلاب کے باعث 2.1 ملین مکانات تباہ جبکہ 8 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے جنکی آبادکاری کیلئے سندھ حکومت ہر ممکناً اقدامات کررہی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے سیلاب متاثرین کی امداد پر فرانسیسی حکومت کا شکریہ ادا بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے تشویشناک مسئلہ بن چکی ہے۔
فرانسیسی سفیر نکولاس گیلے (Nicolas Galey) نے متبادل توانائی کے حوالے سے جاری منصوبوں کی تعریف کی اور سندھ حکومت خصوصاً محکمہ توانائی کی جانب سے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر جاری اقدامات کو سراہا۔
وفد نے ویسٹ ٹو انرجی اور خاص طور پر تھر کے کوئلہ، سولر اور ونڈ انرجی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے فرانسیسی وفد کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔