- ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ڈولفن پولیس نے ماہ ستمبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
- قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا، 10 افراد زخمی
- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
- لاہور؛ ساندہ میں نائٹ ایڈیشن کیلیے تیار پتنگوں کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
- نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
- اسپتالوں کے ویسٹ سے برتنوں کی تیاری، بیماریاں پھیلنے لگیں
- کسانوں کا گندم نہ خریدنے کی پالیسی پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ
- محکمہ ریلوے کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم
- جناح ٹرمینل کی عمارت و اثاثے محفوظ، فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری
- ایران کی قدس فورس کے سربراہ بیروت حملے کے بعد رابطے میں نہیں ہیں، رپورٹ میں دعویٰ
- پاکستانی امریکا سے متاثر ہیں لیکن پاکستان امریکا سے ہزار درجے بہتر ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- عمر کوٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد والد کی خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
- غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم
- پہلا ٹی 20: بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
- کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکی جاں بحق، 17 زخمی
- اداروں پرالزام لگانے والے پی ٹی آئی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں کا منہ قوم کے سامنے کالا ہوا، فیصل واوڈا
پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دے گا، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ خوشحالی کے لیے چین کے ساتھ کام کرے گا اور ہم اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے۔
اسلام آباد میں چین کے 75ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ گزشتہ 75 برسوں میں چین عالمی سطح پر ایک استحکام کی قوت کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی چلینجز کے باوجود پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک ہمارے عوام کیلئے سودمند، خطے میں روابط اور خوشحالی بڑھانے کیلئے اہم ہے۔ صدر مملکت نے چینی بھائیوں اور بہنوں کو چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ یکم اکتوبر ایک مضبوط اور متحد چین کے دوبارہ وجود پذیر ہونے کا دن ہے جو کمیونسٹ پارٹی کی دور اندیش قیادت میں چینی عوام کی بہادرانہ جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چین نے سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی، مجھے یقین ہے کہ چین آنے والی دہائیوں میں نئے سنگ میل عبور کرے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین سیاست، اقتصادیات اور ثقافت کے عالمی منظرنامے پر مثبت طور پر اثر انداز ہوگا، پاکستان اور چین سدابہار دوست، امن اور ترقی میں ساتھی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کی نسل در نسل دوستی سدابہار تزویراتی تعاون میں بدل چکی ہے، بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک۔چین دوستی قائم و دائم ہے اور دونوں ملکوں کی دوستی بین الریاستی تعلقات کی عمدہ مثال ہے۔ یہ دوستی دونوں ممالک کی عوام کیلئے باعث فخر ہے، چین پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، چین کو پاکستان میں ہمیشہ ایک قابل اعتماد شراکت دار اور دوست ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ خوشحالی، دنیا میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، پوری پاکستانی قوم کو آزمودہ دوست چین کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے زیادہ سے زیادہ فوائد کے لیے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر پاک چین دوستی کو ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کے لئے ماضی اور حال کی نسلوں کے گراں قدر تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ شراکت داری بین ریاستی تعلقات کے نمونے کے طور پر کام کرتی ہے اور یہ دونوں ممالک کے لیے تحریک اور طاقت کا ذریعہ بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی ہے اور پوری قوم کو پائیدار دوستی پر فخر ہے کیونکہ دونوں ممالک آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ چین آنے والی دہائیوں میں اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے جس سے نہ صرف اس کی ترقی کو تقویت ملے گی بلکہ سیاست، معاشیات اور ثقافت کے عالمی منظرنامے کو بھی مثبت انداز میں تبدیل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا انعقاد چینی سفارت خانے کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، پاکستان میں چین کے سفیر، غیر ملکی سفارتکاروں، چینی شہریوں، معززین اور اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔
قبل ازیں تقریب کا آغاز پاکستان اور چین کے قومی ترانوں کی دھنوں سے ہوا۔ اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ صدر مملکت نے وزیراعظم، چین کے سفیر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ چین کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔