- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا
- 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی
- چینی شہریوں پر حملہ پاک چین پائیدار دوستی پر حملہ ہے، پاکستان کا مل کر کام کرنے کا عزم
- قومی خواتین جمناسٹک چیمپیئن شپ؛ آرمی نے ٹائٹل جیت لیا
- اسلام آباد؛ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج کا گشت
- سمندر کی تہہ میں موجود اربوں مالیت کے خزانے والا متنازع جہاز
- پردہ بصارت پر موجود سوراخ کے علاج میں اہم پیشرفت
- چاند کے متعلق بنیادی معلومات غلط ہونے کا انکشاف
- بہترین بصارت والے ہی اس تصویر میں چُھپا بھالو ڈھونڈ سکتے ہیں
- اے این ایف کی جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کارروائی، 60کلو آئس برآمد
- مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی؛ بھارت میں مسلمان طلبہ بھی غیر محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
- ڈولفن پولیس نے ماہ ستمبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
- قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا، 10 افراد زخمی
- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
- لاہور؛ ساندہ میں نائٹ ایڈیشن کیلیے تیار پتنگوں کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
- نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
- اسپتالوں کے ویسٹ سے برتنوں کی تیاری، بیماریاں پھیلنے لگیں
کے-الیکٹرک کی بجلی چوری روکنے کیلئے سندھ اسمبلی کی کمیٹی سے مدد کی درخواست
کراچی: کے۔ الیکٹرک نے بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے صوبائی اسمبلی کی کمیٹی برائے توانائی سے معاونت کی درخواست کردی۔
سندھ اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کے۔ الیکٹرک کے سی ای اومونس علوی نے خصوصی بریفنگ دی، جس میں بجلی کی ڈیوٹی اور صوبائی حکومت کے واجبات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
کے-الیکٹرک سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اجلاس میں کمیٹی اراکین نے تسلیم کیا کہ کے-الیکٹرک کی کارکردگی بقیہ ڈیسکوز سے بہتر ہے اور اس دوران ۔سی ای او مونس علوی نے الیکٹرسٹی ڈیوٹی اور حکومت سندھ پر کے-الیکٹرک کے واجبات کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کمیٹی اراکین سے مدد طلب کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی اراکین نے کے۔ الیکٹرک کی جانب سے دیہی علاقوں میں بجلی فراہمی کے پروگرام پر پیش رفت کو سراہا اور اجلاس میں ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی اور بجلی کے نرخ کا تعین کرنے کے طریقہ کار پر گفتگو کے ساتھ میونسپل ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بھی تفصیلات پیش کی گئیں۔
سی ای او کے۔ الیکٹرک نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی قوانین اور ریگولیٹری ہدایات کے مطابق پاکستان میں تمام صارفین سے بلوں میں وصول کیے جانے والے نرخ برابر ہیں۔
بریفنگ میں بجلی چوری کی روک تھام اور بلوں کی بروقت ادائیگی کے لیے منتخب نمائندوں اور کے۔الیکٹرک کے درمیان مزید ملاقاتوں پر اتفاق ہوا اور سی ای او کے۔ الیکٹرک نے کمیٹی اراکین سے بجلی چوری میں ملوث عملے کے حوالے سے فوری تادیبی کارروائی کے لیے ثبوت مانگا اور بلوں کی وصولی میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینے کی پیش کش بھی کی۔
کے۔الیکٹرک نے بیان میں کہا کہ اجلاس میں بجلی چوری میں کمی کے ساتھ بلوں کی ادائیگی میں بہتری کے لیے علاقوں کی سطح پر ہونے والے نقصانات کی معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔
مونس علوی نے عوام کی آسانی کے لیے کمیٹی اراکین سمیت منتخب نمائندوں سے بلوں کی ادائیگی میں بہتری لانے کے لیے تجاویز مانگ لی، اسی طرح متعلقہ کمپنی انتظامیہ اور ایم پی ایز کے درمیان رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
انہوں نے کمیٹی اراکین کو بتایا کہ رات گئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی، 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے فری ہے، 30 فیصد نیٹ ورک پر مسائل کا سامنا ہے، کے-الیکٹرک کے سی ای او نے بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی کے لیے تعاون کی درخواست کی تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کے لیے مدد مل سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔