کراچی: رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر کمسن بچہ جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔

سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ کے قریب رہائشی عمارت سے گر کر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 3 سالہ ریحان کے نام سے کی گئی جو کہ عمارت کی چوتھی منزل سے گرا تھا۔ تاہم، پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔