بچی کے سرپراسلحہ رکھ کر جوڑے سے 28 لاکھ روپے لوٹ لیے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 ستمبر 2024
ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے:فوٹو:فائل

ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے:فوٹو:فائل

کراچی میں ڈاکوؤں نے بچی کے سر پراسلحہ رکھ کر میاں بیوی سے 28 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں  کورنگی کراسنگ سے قیوم آباد جاتے ہوئے کورنگی ندی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحے کے زور پر میاں اور بیوی کو یرغمال بنا کر 28 لاکھ روپے نقد ، موبائل فون ، پرس اور طلائی چین لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

متاثرہ شہری احمد رضا نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر اہلیہ اور بچی کے ہمراہ ڈیفنس جا رہے تھے کہ کورنگی ندی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے سائیڈ دے کر موٹر سائیکل رکوائی جس میں سے 2 نے نقاب لگائی ہوئی تھی جبکہ ڈاکوؤں نے میری بیٹی کے سر پر اسلحہ رکھ کر مجھ سے پر پرس اور موبائل فون چھین لیا۔

اس دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ کے گلے میں پہنی ہوئی طلائی چین کھینچی تو وہ موٹر سائیکل سے لڑکھڑا کر گر گئی اس دوران ہم دونوں کے درمیان رکھا ہوا بیگ بھی سڑک پر گر گیا جس میں 28 لاکھ روپے نقد تھے ڈاکو وہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ وہ دھاگے کا کاروبار کرتا ہے اور ڈیفنس میں اپنے پارٹنر کو رقم دینے جا رہا تھا جبکہ رقم کے حوالے سے کسی کو بھی نہیں پتہ تھا کہ میرے پاس بڑی رقم ہے۔ متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ مدد گار 15 پولیس کو آگاہ کر دیا تاہم پولیس تاخیر سے پہنچی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔