لاہور جلسے کی تیاریاں؛ پی ٹی آئی کارکنوں نے پش اپس لگانے شروع کردیے

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2024
پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ مقابلے کے لیے تیار ہیں (فوٹو: اسکرین گریب)

پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ مقابلے کے لیے تیار ہیں (فوٹو: اسکرین گریب)

 پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پش اپس لگانے شروع کردیے۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں مقابلے کے لیے پش اپس لگانے شروع کردیے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، جلسہ ہر صورت ہوگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے لیے پشاور سمیت صوبے بھر سے کارکنان کل روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے کم از کم 6 ہزار 500 کارکنوں کو ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہر امیدوار کو 500 کارکنان ساتھ لے جانے اور ان کے لیے گاڑی سمیت تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔ قافلہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی قیادت میں دوپہر ایک بجے صوابی سے روانہ ہوگا۔ قافلے کے ساتھ رکاوٹیں ہٹانے والی مشینری بھی ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور جلسے کے لیے سلسلے میں انصاف یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، لائرز فورم، ڈاکٹرز فورم، ویلفیئر ونگ کے عہدے داروں کو ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔