- پلئیرز بالی ووڈ فلم لگان دیکھیں، احمد شہزاد کا مشورہ
- مرید کے میں فائرنگ؛ بزرگ سیاسی رہنما میاں لطیف پوتے سمیت جاں بحق
- جتنی سزا کاٹ لی وہی کافی ہے، سندھ ہائیکورٹ کا قتل کے مجرم کو رہا کرنے کا حکم
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا
- اسرائیل کی غزہ میں مہاجر کیمپ پرشدید بمباری، 22 فلسطینی شہید
- قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو ساف چیمپٗن شپ کیلئے این او سی جاری
- این آئی سی ایچ:طبی عملے کا او پی ڈی کا بائیکاٹ، مریض اور تیماردار رُل گئے
- لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے وکلا سرگرم
- راولپنڈی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم، لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال
- دوسرا ٹیسٹ؛ 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
- سعودی عرب کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان
- دوسرا ٹیسٹ؛ صائم، عبداللہ کی ناکامی! امام الحق کی واپسی کا امکان
- پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
- کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ
- پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
- پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا
- ٹھٹھہ؛ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی اُلٹنے سے 15 افراد زخمی
- دیواریں بولتی بھی ہیں مگر...
- بھارت میں اسلام سے نفرت پر مبنی اشتعال انگیز تقریروں، واقعات میں غیرمعمولی اضافہ
- عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے بُرے فیصلوں کا حل نہیں ہے، شاہد خاقان
اے این ایف کی 10کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی: اے این ایف نے 10 مختلف کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 168 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ایچ الیون اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزم سے مجموعی طور پر 700 گرام چرس برآمد کی گئی۔
سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 200 گرام چرس، 200 گرام آئس اور 150 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ سیالکوٹ میں ہی تعلیمی ادارے کے قریب رکشہ سے 8.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کی نشاندہی پر شیخوپورہ میں واقع گھر سے مزید 10.8 کلو گرام افیون اور 54 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
پشاور ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں بحرین اور دوحہ جانے والے مسافروں سے 2.1 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 994 گرام آئس جبکہ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 4.7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ پسنی میں کوسٹل لائن کے قریب 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقئات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔