عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔ 2 صفحات پر مشتمل خط میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا۔

خط کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملے پر غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ نے آئین کی روشنی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا ۔عدالتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے جس پارٹی کا حق بنتا ہے اسے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔