- راولپنڈی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم، لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال
- دوسرا ٹیسٹ؛ 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
- سعودی عرب کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان
- دوسرا ٹیسٹ؛ صائم، عبداللہ کی ناکامی! امام الحق کی واپسی کا امکان
- پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
- کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ
- پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
- پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا
- ٹھٹھہ؛ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی اُلٹنے سے 15 افراد زخمی
- دیواریں بولتی بھی ہیں مگر...
- بھارت میں اسلام سے نفرت پر مبنی اشتعال انگیز تقریروں، واقعات میں غیرمعمولی اضافہ
- عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے بُرے فیصلوں کا حل نہیں ہے، شاہد خاقان
- دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- ٹیم نہیں خود کو بچانا پاکستانی کرکٹرز کی ترجیح
- گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ
- دوبارہ سیل ہوجانے والا کین ایجاد
- ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کی ذہنی بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم
- فیصل آباد؛ فلائی اوور کا موڑ کاٹتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں نیچے گرگئیں، دو نوجوان جاں بحق
- وزیر اعلیٰ کے پی کا دکی حملے میں مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس
- سندھ بار کونسل کی 12 اکتوبر کو کراچی میں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی حمایت
پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں، کارکنوں کی نظربندی کے احکامات جاری
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
انجنئیر یاسر گیلانی سمیت پانچ لوگوں کی نظر بندی کے آرڈر جاری کیے گئے۔ دیگر افراد میں ملک افضل،فضل خان،عامر گیلانی اور فضل داد خان شامل ہیں۔ پانچوں افراد کو 30 دن کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کیا جائے۔ اس سے قبل غلام محی الدین دیوان کے نظر بندی آرڈر جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ پولیس اب تک 50 سے زائد کارکنوں کو حراست میں بھی لے چکی ہے۔
قبل ازیں لاہور پولیس نےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 42 رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بند ی کے لیے صوبائی محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوایا تھا۔ مراسلہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جانب سے صوبائی وزارت داخلہ کو بھجوایا گیا۔ نظربندی کے لیے بھیجے گئے مراسلے میں پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میان حسن،مہر واجد ، وقاص امجد، ندیم بارسمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
مراسلے کے مطابق فہرست میں شامل افراد افواج پاکستان کیخلاف انتشار پھیلاتے ہیں اور لوگوں کو نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہچانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان افراد کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہذا ان کے 90 یوم کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔