- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
جعلی دستاویزات پر سفرکرنے والے افغان شہری سمیت 2 افراد گرفتار
کراچی: جعلی دستاویزات پر سفرکی کوشش کرنے والے افغان شہری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار ہونے والے مسافروں کی شناخت بشیر احمد اور اختر حسین کے نام سے ہوئی۔ بشیر احمد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ بشیراحمد نے جعلی دستاویزات پر جرمنی سفرکرنے کی کوشش کی۔امیگریشن کلیرئینس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا جس کے بعد پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا۔ افغان شہری میڈیکل ویزہ کی آڑ میں چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری بشیراحمد میڈیکل ٹریٹمنٹ اور اسپتال کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ بشیراحمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویزہ کی کڑی چھان بین کی وجہ سے میڈیکل کی بنیاد پر پاکستانی ویزہ حاصل کیا۔ ویزے کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کیں۔ عبداللہ عزیز نامی ایجنٹ سے 1500 افغانی کے عوض جعلی دستاویزات حاصل کیں۔
افغان شہری کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ایک اور کارروائی میں عراق سے آنے والے مسافر گرفتار کر لیا گیا۔ اخترحسین نامی مسافر کی دستاویزات کو بھی امیگریشن کے دوران مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پرموجود عراقی ویزہ جعلی تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے چکوال میں قیصر نامی ایجنٹ سے 2 لاکھ روپے کے عوض جعلی دستاویزات حاصل کیں۔ مسافر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے۔مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔