راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2024
ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف مکمل کیے جائیں، پولیو پروگرام پنجاب:فوٹو:فائل

ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف مکمل کیے جائیں، پولیو پروگرام پنجاب:فوٹو:فائل

راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر افضال کے مطابق مائیکرو پلان میں کوتاہی کی وجہ سے پولیو ٹیمیں تمام بچوں تک نہیں پہنچ پا رہیں۔ آئندہ مائیکرو پلان میں کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کوتاہی کرنے والوں کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

سربراہ پولیو پروگرام پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف فوری مکمل کریں۔ ویکسین سے محروم بچوں میں کمی خوش آئند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔