پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل مینار پاکستان کے تمام گیٹس پر تالے لگ گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2024
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے قبل لاہور میں مینار پاکستان کے تمام گیٹس پر تالے لگا دیے گئے۔

پولیس اور متعلقہ محکمہ نے تمام گیٹس کو تالے لگائے جس کے بعد مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہر قسم کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری بھی تمام گیٹس پر تعینات کر دی گئی۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی جلسہ؛ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجازت کیلیے انٹیلیجنس سے رپورٹ مانگ لی

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 21 ستمبر بروز ہفتہ لاہور مینار پاکستان میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے تاحال جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینے پر پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔