پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور: ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دیے جانے اور اس کی جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ جلسے کی جگہ کا چناؤ سگیاں، شاہ پور کانجراں کیا گیا۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ؛ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجازت کیلیے انٹیلیجنس سے رپورٹ مانگ لی

ذرائع کے مطابق ضلعی حکام نے جگہوں کے تعین کے لیے پولیس رپورٹ کی روشنی میں جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کچھ دیر میں کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔