- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- شہریوں کے نام پر جاری غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک انگلینڈ سیریز؛ تیسرے ٹیسٹ کا مقام تبدیل ہونے کا امکان
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
پنجاب میں چرند، پرند کے غیرقانونی شکارپر91 شکاری گرفتار،10 لاکھ جرمانہ
لاہور: پنجاب وائلڈلائف نے فالکن سمیت جنگلی جانوروں اور پرندوں کا شکار کرنیوالے افراد کے خلاف آپریشن کےدوران گزشتہ تین روز میں 91 افراد کو گرفتار کرکے 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل پنجاب وائلڈلائف مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر پنجاب وائلڈلائف کی ٹیمیں اور اسپیشل اسکواڈ جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کی روک تھام کے لیے متحرک ہیں۔ گزشتہ تین روز کے دوران گوجرانوالہ ،گجرات ، وزیر آباد، حافظ آباد، قصور ، ملتان ،سرگودھا ، بھکر ، ڈی جی خان ، راجن پور ، رحیم یار خان ، بہاولپور ، بہاولنگر ، چکوال ،راولپنڈی اور جہلم میں کارروائیوں کے دوران جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور کاروبار میں ملوث 91ملزمان کو گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیے گئے۔
ڈی جی پنجاب وائلڈلائف کے مطابق ملزمان کو 9 لاکھ 87ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ان سے برآمد ہونے والے جنگلی پرندوں کو قدرتی ماحول میں آزاد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کے روک تھام میں غفلت کے مرتکب عملے اورافسران کے خلاف بھی بلاامتیازکارروائی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔