تحریک انصاف کو عدالت نے ہرگز جلسے کی اجازت نہیں دی، وزیر اطلاعات پنجاب

 جمعـء 20 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی اس لیے درخواست کو ناقابل سماعت کہہ کر نمٹا دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو 21 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

انہوں نے کہا کہ عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، جس میں وہ لوگ فساد برپا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، تحریک فساد جلسے سے قبل ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور اب راستے بند کرنے، کنٹرینرز، رکاوٹیں کھڑی کرنے کا پروپیگنڈا کررہی ہے۔

 

عظمی بخاری نے کہا کہ اگر ان کو جلسے کے لیے پنجاب سے لوگ نہیں مل رہے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے، کسی کو جلسے روکا گیا ہے نہ ہی روکا جائے گا، اگر تحریک فساد نے جلسہ کرنا ہے تو اپنی ہمت پر اور دم پر کرنا ہے، پروپیگنڈہ کرکے اور افوائیں پھیلا کر ہمدردیاں حاصل کرنے کا ڈرامہ بند کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔