- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی، علی امین گنڈاپورکی معافی مانگنے کی شرط بھی عائد
لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالتی حکم کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی مینار پاکستان کے بجائے اب کاہنہ میں جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی کو جاری اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ 21 ستمبر 2024 کو لاہور رنگ روڈ میں کاہنہ کے مقام پر دوپہر دو بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔
جلسے کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور جلسے کے دوران 8 ستمبر 2024 کو اسلام آباد میں کی گئی اپنی تقاریر پر عوامی طور پر معافی مانگیں گے۔
مزید پڑھیں: لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر کی قیادت میں درجنوں اراکین پنجاب اسمبلی نے مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ کیا جہاں دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو داخلے کی اجازت نہیں دی۔
اُدھر پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی اور اُس نے مینار پاکستان میں تمام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام گیٹس پر تالے لگا دیے جبکہ مینار پاکستان جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرزرکھ دیے اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
اُدھر پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی قیادت میں قافلہ کل صبح صوابی سے روانہ ہوگا جبکہ پی ٹی آئی قیادت نے ہرامیدوار کو 500 کارکن کوساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
خیبرپختونخوا سے نکلنے والے قافلے کی قیادت وزیراعلیٰ کریں گے جبکہ حکام نے رکاوٹیں ہٹانے والی مشینری بھی ساتھ لےجانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ لاہور جلسے کے لیے خیبر پختونخواسے تیاریاں مکمل ہیں، صوابی سے عوام کا سمندر لاہور کی طرف رواں دواں ہوگا، جعلی حکومت عوامی سمندر کاراستہ روکنے کےلیےرکاوٹیں کھڑی کرنےکی حماقت نہ کرے، مریم نواز اپنے اعصاب پر قابو رکھیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کوشام پانچ بجے تک تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی تھی۔ عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست پر تحریری فیصلہ بھی جاری کیا جس میں جسٹس فاروق حیدر نے لکھا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور قانون کے مطابق شام پانچ بجے تک درخواست پر فیصلہ کریں۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جلسہ روکنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت ہے اس لیے اس کو نمٹایا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔