- برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام
- بھارت: ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- غیرملکی ائیرلائنز کو اندرون ملک اضافی پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے کا بزنس متاثرہوا، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
- داتا دربار سے اغوا لڑکی بازیاب؛ خاتون اغوا کار گرفتار
- کراچی؛ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام ہوگا
- ملائیشیاء کے وزیراعظم دورۂ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
- ڈیانا بیگ سری لنکا کیخلاف محض 1 بال کرواکر کیوں باہر ہوگئیں تھی؟
اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، پہلی بار انڈیکس کی 82ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینچ میں تیزی کے سبب تاریخ رقم ہوگئی پہلی بار انڈیکس کی 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔
مثبت معاشی اشاریوں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونے، ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9ارب 51کروڑ ڈالر کے ساتھ 26ماہ کی بلند سطح پر آنے، آئی ایم ایف سے رواں ماہ قرض پروگرام کی ممکنہ منظوری کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے انفلوز ملنے امید پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی رہی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 82ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 43 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 57ارب 23کروڑ 23لاکھ 73ہزار 348روپے بڑھ گئی۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 72پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن شعبہ جاتی بنیادوں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے بیشتر دورانیے میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 913پوائنٹس کی بڑی تیزی بھی رونما ہوئی۔
اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 615.16 پوائنٹس کے اضافے سے 82074.45 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 234.45 پوائنٹس کے اضافے سے 26034.31 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 279.07پوائنٹس کے اضافے سے 52288.85 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 664.65 پوائنٹس کے اضافے سے 130561.62پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 5.08فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 48کروڑ 23لاکھ 73ہزار 803حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 453 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 195 کے بھاؤ میں اضافہ، 196 کے داموں میں کمی اور 62 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔