- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی
نئی دہلی: بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو باؤلر کا سامنا کرتے ہوئے اپنے ہیلمٹ کا پٹا منہ میں دبائے رکھے دیکھا گیا جس کی وجہ سامنے آگئی۔
بنگلادیشی بلے باز شکیب الحسن نے اس ٹیسٹ میچ میں 32 رنز بنائے لیکن ان کی اس پرفارمنس سے زیادہ چرچے ان کے ہیلمٹ کا پٹا منہ میں دبائے رکھنے کے ہیں۔
بیٹنگ کے وقت اس غیر معمولی حرکت کی وجہ پر کمنٹیٹرز بھی مختلف رائے دیتے رہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔
مزید پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی نے جھوٹا تھریٹ الرٹ جاری کردیا
کسی نے جملہ کسا کہ شاید انھیں بھوک لگی ہے تو کسی نے کہا شاید شکیب کو اس کا ذائقہ پسند ہوگا۔ فلیور کون سا ہے بتانا پسند کریں گے۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ باؤلر کو کچا چباجانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
تاہم اصل وجہ ان کے ساتھی اور سابق کرکٹر تمیم اقبال نے بتادی۔
بنگلادیش کے سابق کرکٹر تمیم اقبال نے بتایا کہ شکیب الحسن ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ ان کا سر بائیں جانب نہ جھکے اور گیند کا سامنا کرنے کے وقت اپنا سر سیدھا رکھنا چاہتے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ یہ ایک دلچسپ طریقہ ہے جسے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رشبھ پنت دوران بیٹنگ بنگلادیشی وکٹ کیپر سے الجھ پڑے
زیادہ عرصہ نہیں گزرا شکیب الحسن کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے دانتوں سے جرسی کاٹتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
بعض سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دانتوں سے ناخن، جرسی یا ہیلمٹ کے پٹے کو کاٹنا ایک نفسیاتی حربہ ہوتا ہے جس سے بلے باز اپنے دباؤ کو کم اور اعصاب کو قابو میں رکھ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ شکیب الحسن کو حالیہ دنوں میں بینائی کے مسائل کا سامنا بھی تھا اور رواں برس لندن میں ایک ماہر امراض چشم سے مشورہ بھی کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔