- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
وزیر خارجہ چین سے پاکستانی طالبہ کی میت لانے کا انتظام کریں، لیاقت بلوچ
لاپور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ چین سے پاکستانی میڈیکل کی طالبہ فرحانہ مشتاق کی میت واپس لانے کا بندوبست کرے اور سفارت خانے کو احکامات جاری کردیے جائیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے رکن سازی مہم کیمپوں کا دورہ کیا اور اس دوران کہا کہ فرحانہ مشتاق کے والدین کے مطابق چین کا سفارت خانہ میت واپس لانے کے لیے 32 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے لہٰذ وزیرخارجہ اسحاق ڈار اس کا نوٹس لیں۔
علاوہ ازیں جڑانوالہ، لاہور، بیدیاں روڈ اور گوپال نگر گلبرگ میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب اور سیاسی معززین سے ملاقات میں کہا کہ انتخابات 2024 کے نتائج متنازع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننے کا علم بغاوت بلند کر دیا ہے، حکومت اور الیکشن کمیشن کے فیصلے آئینی اداروں میں بڑا تصادم پیدا کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر آئینی ادارے آئین کی پابندی کرتے ہوئے اپنا وجود تسلیم کروا سکتے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گرد بھی آئین کے باغی ہیں اور ریاستی ادارے بھی آئین سے بغاوت کریں گے تو ملک کی سلامتی کا اللہ ہی حافظ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جمہوری قیادت کا یہ عمل جمہوریت اور پارلیمنٹ کے لیے بڑے خطرات اور نقصانات کا باعث بنے گا، جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی قانون سازی اور آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کو مسترد کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔