- ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
- پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی
- باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کی انوکھی مثال
- بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی جھوٹی کال پر ماں شدت غم سے ہلاک
- برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام
- بھارت: ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- پی آئی اے میں 13 برس سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا احتجاج
لاہور: لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے سڑک بلاک کر کے ٹائر نذر آتش کیے جبکہ پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے قیدی وین میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ہونے والے پولیس کریک ڈاؤن کے بعد مشتل افراد نے مینی مارکیٹ سڑک کو بند کر کے ٹائر نذر آتش کیے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر بھی پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں شیشے ٹوٹ گئے۔
اُدھر پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گلبرگ اوریگا سنٹر کے قریب ایک پولیس معمول کی چیکنگ کے لیے موجود تھی کہ اس دوران چند مشتعل افراد نے کار سرکار میں مداخلت کی اور مزاحمت بھی کی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی، علی امین گنڈاپورکی معافی مانگنے کی شرط بھی عائد
ترجمان کے مطابق سینٹر کے قریب موجود افراد نے پولیس پارٹی پر پتھراو کیا، جس کے باعث گاڑی کو نقصان پہنچا۔ واقعے میں ملوث چند افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔