ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ریلوے ملازمین بحال

طالب فریدی  جمعـء 20 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: ریلوے حکام نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ملازمین کو بحال کردیا۔

ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو 6اگست 2023 کوسندھ میں سرہاری کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں 30 کے لگ بھگ مسافر جاں بحق ہو گئے تھے، حادثے کے بعد 6 ملازمین کو ذمے در ٹھہراتے ہوئے معطل کردیا تھا جنہیں اب بحال کردیا گیا ہے۔

بحال ہونے والے ریلوے ملازمین میں گریڈ 18 کے ریلوے افسر محمد عاطف، حافظ بد رالعارفین، گریڈ 17 کے مشرف ماجد،محمد عارف، بشیر احمد اور کنگل شامل ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق بحالی کے باوجو د مذکورہ ریلوے افسروں اور ملازمین کے خلاف انکوائری جاری رہے گی اور انکوائری کے مکمل ہونے تک  ان افسروں اور ملازمین کو کسی آپریشنل سیٹ پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔