کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب فائرنگ سے رکشا میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب فائرنگ سے رکشے میں سوار 2 خواتین زخمی ہوگئیں جنھیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد عمران اسپتال میں موجود ہیں جہاں پر خواتین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

زخمی خواتین کی شناخت صبیحہ زوجہ ناصر اور مریم دختر موسیٰ کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر انڈر پاس کے قریب دونوں خواتین رکشے میں جا رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صبیحہ کی ٹانگ سے گولی دوسری جانب پار ہو کر مریم کی ٹانگ پر لگی۔ تاہم، دونوں خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

صبیحہ نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ افتخار نامی شخص سے رشتے کے تنازعے پر مبینہ طور پر دھمکی مل رہی تھی۔

پولیس اس حوالے سے مزید معلومات اور جائے وقوعہ کے قریب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔