سہیل خان کی فلم " جے ہو" میں کام کرکے لطف آیا، سنتوش شکلا

عمیر علی انجم  پير 14 جولائی 2014
 سلمان خان سینئراداکارہیں ‘ ان کے ساتھ کام کرکے سیکھنے کا موقع ملا، اداکار۔ فوٹو: فائل

سلمان خان سینئراداکارہیں ‘ ان کے ساتھ کام کرکے سیکھنے کا موقع ملا، اداکار۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکار سنتوش شکلا نے کہا ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری نے ہمیں شناخت بخشی ہے ہماری بھی کوشش ہوتی ہے کہ محنت اورلگن سے کام کریں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سہیل خان کی فلم جے ہومیں کام کرکے لطف آیاسلمان خان سینئراداکارہیں ‘ ان کے ساتھ کام کرکے سیکھنے کا موقع ملا. سلمان خان کوخدانے جوعزت بخشی ہے وہ اس کے قابل ہیں سلمان نہ صرف اچھے فنکار ہیں ایک اچھے انسان بھی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بھارتی اداکارسنتوش شکلاکاکہناتھاکہ پاکستان میں بہت سے دوست ہیں جن سے اکثرٹیلی فون پربات ہوتی ہے اگرکبھی اچھی آفرملی توضرورآونگااورمعیاری کام ملاتوضرورکرونگا۔ پاکستان میں ڈرامہ اورموسیقی کے شعبے میں اچھاکام ہورہاہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔