صدر مملکت کی نواب زادہ نصر اللہ خان کو بعد ازمرگ نشان امتیاز دینے کی سفارش

صدر مملکت کی کابینہ ڈویژن کو ایوارڈ دینے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک September 26, 2024
(فوٹو : فائل)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب زادہ نصر اللہ خان مرحوم کو بعداز مرگ نشان امتیاز کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کو جمہوریت، اتحاد اور انصاف کیلئے غیر متزلزل لگن کے اعتراف میں نشان امتیاز (بعد از مرگ) دینے کی سفارش کی ہے، صدر مملکت نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایوارڈ دینے کا عمل شروع کریں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوابزادہ نصر اللہ ممتاز اور باوقار سیاست دان تھے، نوابزادہ نصر اللہ خان کی زندگی جمہوریت کی ترقی اور پاکستان کی سیاسی سالمیت کے لئے وقف تھی، نوابزادہ نصر اللہ خان کی بے مثال دیانت، رواداری اور جمہوری اقدار آئندہ آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں