وارم اپ میچ اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
اسکاٹ لینڈ ویمن ٹیم نے 133 رنز کا ہدف دو اوورز پہلے حاصل کرلیا
آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو اسکاٹ لینڈ نے 8 وکٹوں سے ہرادیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، اسکاٹ لینڈ ویمن ٹیم نے 133 رنز کاہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسکاٹ لینڈ کی سارہ بریس نے ناقابل شکست 60 رنز بنائے، سسکیا ہورلے 48 اور کپتان کیتھرین بریس 18 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں، میگن میک کول ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی طرف سے نشرح سندھو ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کل لاہور سے دئبی روانہ ہوگی
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کیخلاف پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلدی گرگئیں۔ صدف شمس 2، سدرہ امین اور ندا ڈار چار، چار رنز بناکر آوٹ ہوگئیں جبکہ گل فیروزہ 14 رنز بناسکیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم آج اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی
عمیمہ سہیل 30، منیبہ علی 27، عالیہ ریاض 10 اور ارم جاوید 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، طوبیٰ حسن کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئیں جبکہ کپتان فاطمہ ثنا 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بریس نے 3، اولیوا بیل اور ابطحیٰ مقصود نے 2، 2، کیتھرین فریسر اور ریچل سلاٹر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔