- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
لبنان پر کچھ دیر میں زمینی حملے کا امکان، اسرائیل نے امریکا کو پیشگی اطلاع کردی
تل ابیب / واشنگٹن: اسرائیل اگلے چند گھنٹوں میں لبنان پر زمینی حملہ شروع کردے گا جس کی امریکا کو پیشگی اطلاع کردی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان میں زمینی کارروائی 2006 کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔ سیکیورٹی کابینہ آج رات تل ابیب میں لبان پر زمینی حملے کی منظوری پر تبادلہ خیال کر رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو لبنان میں محدود زمینی کارروائی کے بارے میں پیشگی مطلع کردیا ہے۔ دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی پوزیشن سے پتہ چلتا ہے کہ زمینی حملہ بہت جلد ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ہم قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اپنی فتح تک لڑتے رہیں گے؛ عبوری سربراہ حزب اللہ
رائٹرز کے مطابق لبنان میں سرحد سے 10 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ایک عیسائی اکثریتی لبنانی گاؤں جدیدیت مرجاون کے میئر امل الحوریانی نے بتایا ہےکہ مقامی لوگوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد علاقہ خالی کر دیں۔
مقامی رہائشیوں اور ایک سیکورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ لبنانی فوج کو اسرائیل کے ساتھ جنوبی سرحد پر کئی پوزیشنوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم لبنانی فوج کے ترجمان نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ زمینی حملے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی سرزمین میں 150 کلومیٹر اندر تک تک راکٹ فائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ہم جانتے ہیں کہ لڑائی طویل ہو سکتی ہے لیکن فتح ہمارا مقدر بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔