- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی، مزاحیہ ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ پیش کر دیا گیا
کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے پانچویں روز خالد احمد کا مزاحیہ ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ پیش کردیاگیا۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی‘ کے پانچویں روز اداکار و ہدایت کار خالد احمد کا مزاحیہ ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا گیا۔
اس ڈرامے کا مقصد مولیئرکے کلاسیک ڈرامہ “Tartuffe” کو کراچی کے عصری ماحول میں زندہ کرنا تھا۔
کہانی دو پڑوسی خاندانوں اور ان کی معاشرت کی عکاس تھی جو ان نوکروں کے گرد گھومتی ہے جن کی کہانی میں مزاح اور تفریحی عناصر نمایاں ہوتے ہیں۔
60 منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس کھیل سے خواتین اور حضرات کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔
جن فن کاروں نے ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ میں پرفارم کیا ان میں فضل احمد چشتی، وقاص اختر، اسامہ خان، زبیر بلوچ، ارشد شیخ، یاسمین عثمان، حسنین فلک، عاصم خٹک اور جبران خان نمایاں تھے۔
شائقین کی جانب سے تھیٹر ’کراچی کا بچھو‘ بہت پسند کیا گیا۔ ڈرامے کے دوران پورا ہال قہقہوں سے گونجتا رہا۔
واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 35روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 30اکتوبر تک جاری رہے گا جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ کام سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔
آرٹس کونسل کے ممبران 50فیصد رعایت پر آرٹس کونسل سے بآسانی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔