وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 پشاور: وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا جس کے سبب بڑی تباہی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو صورت حال سے تحریری طور آگاہ کر دیا ہے، لاسپور جھیل پانی سے بھر گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ دیربالا نے دریائے کمراٹ اور دریائے پنجکوڑہ کے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

پولیس نے بھی مساجد میں اعلانات کرکے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔