فنڈز کی عدم ادائیگی؛ ہاکی ٹیم کے کھلاڑی "گھٹنے کی سرجری" کروانے سے محروم

محمد یوسف انجم  منگل 1 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پاکستانی ہاکی ٹیم کے اَن فٹ کھلاڑی ابوبکر کا مستقبل داو پر لگ گیا، کھیل میں واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری سرجری کرانا پڑے گی۔

آسٹریلیا سے چین پہنچ کر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ڈریگ فلکر ابوبکر بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ذرائَع کے مطابق گھٹنے کی فوری سرجری نہ ہونے پر ابوبکر کی انجری پچیدہ ہوسکتی ہے، فوری آپریشن کے لیے لاکھوں روپے کی ضرروت ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم

پی ایچ ایف حکام کے مطابق ابوبکر کا چیک اَپ کروا رہے ہیں، مکمل خیال رکھا جائے گا، بیرون ملک علاج کی ضرورت پڑی تو باہر بھی بھجوایا جائے گا۔

صدر پی ایچ کی جانب سے ابوبکر کے علاج کے لیے پرائم منسٹر سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جلد پیش رفت کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: سابق پاکستانی پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے وابستہ

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹٰیم کے اَن فٹ کھلاڑی بیرون ملک سرجری اور ری ہیب کے خواہشمند ہیں جس پر بھاری اخراجات آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔