- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
بھارتی خاتون نے محض سو کر 9 لاکھ کما لیے، مگر کیسے؟
بنگلورو میں مقیم ایک بینکر نے محض سو کر 9 لاکھ بھارتی روپے جیت لیے۔
سیشوری پاٹل نامی خاتون جو پیشے کے لحاظ سے بینکر بھی ہیں، نے Wakefit اسٹارٹ اپ کمپنی کے ’سلیپ انٹرنشپ‘ پروگرام کے تیسرے سیزن میں ‘سلیپ چیمپیئن’ کا خطاب حاصل کیا جو کہ بنگلور میں واقع ہے۔
محترمہ پاٹل ان 12 ‘سلیپ انٹرنز’ میں شامل تھیں جو اس پروگرام کے لیے منتخب کیے گئے تھے۔ یہ پروگرام ان افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو نیند کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں لیکن اسے حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔
ہر رات آٹھ سے نو گھنٹے تک سونے کے علاوہ پروگرام میں شامل انٹرنز کو دن میں 20 منٹ کی قیلولہ لینے کی بھی ترغیب دی گئی۔
ہر شریک کو ان کی نیند کے معیار کی نگرانی اور بہتر بنانے کے لیے ایک پریمیم میٹریس اور ایک کنٹیکٹ لیس سلیپ ٹریکر فراہم کیا گیا تھا۔
انٹرنز نے نیند کے ماہرین کی زیرقیادت ورکشاپس میں شرکت کی تاکہ ان کی نیند کی عادات کو بہتر بنایا جا سکے جس سے ‘سلیپ چیمپیئن’ ٹائٹل جیتنے کے امکانات بھی بڑھیں۔
کمپنی نے انکشاف کیا کہ تین سیزن میں پروگرام نے 10 لاکھ سے زیادہ درخواست دہندگان کو مائل کیا اور 51 انٹرنز کو شامل کیا گیا جس میں کل 63 لاکھ بھارتی روپے کا معاوضہ دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔