- پاکستان اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں
- ایس سی او اجلاس، وزیراعظم مختلف وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے
- نیا CAMON 30S: یہ ہے جسے آپ اسمارٹ فون آف دی ایئر کہتے ہیں
- آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ
- درجن بھر کینسر کی اقسام کی نشان دہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ
- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
پاکستان ریلوے پولیس میں خالی اسامیوں کی تعداد 3ہزار سے زائد ہوگئیں
لاہور: پاکستان ریلوے پولیس میں خالی ہونے والی اسامیوں کی تعداد 3ہزار سے زائد ہوگئیں، اسٹاف میں کمی کے باعث اہلکاروں سے ڈبل شفٹ میں ڈیوٹیاں لی جا رہی ہیں۔
ذرائع ریلوے پولیس کے مطابق ریلویز پولیس کی منظور شدہ نفری تقریباً 7300 کے قریب ہے جبکہ حاضر نفری کی تعداد تقریباً 4200 ہے، اس لحاظ سے ریلویز پولیس کی تقریباً 3 ہزار سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔
ملک بھر میں قائم ریلوے اسٹیشنوں، ریلوے ٹریک، ریلوے تنصیبات اور ٹرینوں میں ڈیوٹی سر انجام دینا کسی مسئلے سے کم نہیں ہے۔
ریلویز پولیس میں سب سے زیادہ کانسٹیبل کی تقریباً 2800، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی بالترتیب 80 اور 90 سے زائد اسامیاں خالی ہیں۔ سب انسپکٹرز کی 10 اور انسپکٹرز کی 15 کے قریب اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی ہیں۔
ریلویز پولیس کے بم ڈسپوزل اسٹاف کی بھی عرصہ دراز سے بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے 25 میں سے 16 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکریٹری، رجسٹرار، اسٹینو گرافر، آفس سپرنٹنڈنٹ، ہیڈ کلرک، یو ڈی سی اور نائب قاصد کی 160 میں سے 60 کے قریب اسامیاں خالی ہیں۔
ریلویز پولیس میں مالی، سویپر اور لانگری کی بھی اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی ہیں۔ بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے ورکنگ میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزارت ریلوے سمیت ریلوے ہیڈکوارٹر میں متعدد بار ہونے والے اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی۔ ریلوے پولیس میں بھرتی کی اجازت دی جائے لیکن ریلوے پولیس افسروں کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔