- پاکستان اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں
- ایس سی او اجلاس، وزیراعظم مختلف وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے
- نیا CAMON 30S: یہ ہے جسے آپ اسمارٹ فون آف دی ایئر کہتے ہیں
- آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ
- درجن بھر کینسر کی اقسام کی نشان دہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ
- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
ریکارڈ پہ ریکارڈ؛ بھارتی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھی تاریخ رقم کردی
نئی دہلی: کان پور میں بنگلادیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ بھارت کے لیے تاریخی ثابت ہو رہا ہے جس میں ہر روز کوئی چونکا دینے والا ریکارڈ بن رہا ہے۔
بھارت نے بنگلادیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ میچ میں صرف 312 گیندوں پر 383 رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ کا 19 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارتی بلے بازوں نے دوسری اننگ میں 7.36 رنز فی اوور کی اوسط سے مجموعی طور پر 312 گیندیں کھیل کر 383 رنز بنائے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کسی ٹیم نے 7 رنز فی اوور کے حساب سے رنز بنائے ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت نے ٹیسٹ میں تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
جنوبی افریقا نے 2005 میں زمبابوے کے خلاف ایس ہی جارحانہ اننگز کھیلی تھیں لیکن ان کی اوسط 6.80 رہی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
یاد رہے کہ اسی ٹیسٹ میں بھارت بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے صرف 3 اوورز میں اپنی ٹیم کی نصف سینچری مکمل کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : ایک اور ریکارڈ ویرات کوہلی کے نام، سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا
اس سے قبل تیز ترین 50 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جو اس نے 26 گیندوں پر ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے تھے۔
علاوہ ازیں بھارت اسی ٹیسٹ میں 61 گیندوں پر تیز ترین 100 رنز بنا کر 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12.2 اوورز میں تیز ترین 100 رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
کانپور ٹیسٹ انفرادی ریکارڈ کے حوالے سے بھی بھارتی ٹیم کے لیے خوش قسمت ثابت ہو رہا ہے۔ ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 27000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت نے ٹیسٹ میں تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل صرف 594 اننگز میں عبور کیا۔
اسی ٹیسٹ میچ میں بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے اسپنر بن گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔