- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
- علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
- نیشنل ہائے وے بلاک کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کے 6 کارکن گرفتار
- عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے
- شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا
- "موجودہ پلئیرز پاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں"
’کالے جادو کا شکار رہا اور عجیب تجربات ہوئے‘، فیروز خان کا بڑا انکشاف
کراچی: مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے تک کالے جادو کے اثر میں مبتلا رہے۔
انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز کے ذریعے اپنے تجربات شیئر کیے۔
فیروز خان نے بتایا کہ وہ اللہ کے کرم اور رسول اللہ ﷺ کی رحمت سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے صرف دوسروں سے اس بارے میں سنا تھا مگر حال ہی میں خود ان علامات کا سامنا کیا جن کا کالے جادو کے شکار افراد کو سامنا ہوتا ہے۔
فیروز نے مزید کہا کہ انہوں نے آوازیں سننے اور غیر مرئی مخلوق کی موجودگی جیسے تجربات کیے، جس نے ان کی زندگی پر بُرے اثرات ڈالے۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف علماء سے رجوع کرنے اور نماز، قرآنی رقیہ اور درود پاک کے ذریعے اس کا علاج کروایا۔
ان کے مطابق، اس عمل کے دوران ان کا ایمان مزید مضبوط ہوا اور وہ اب ان شیطانی وسوسوں سے نکل چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔