- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
- علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
- نیشنل ہائے وے بلاک کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کے 6 کارکن گرفتار
- عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے
- شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا
- "موجودہ پلئیرز پاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں"
- نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
چین کی سپر مارکیٹ میں چاقو بردار ملزم کے حملے میں 3 افراد ہلاک، 15 زخمی
بیجنگ: چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی کی ایک سپر مارکیٹ میں چاقو بردار شخص نے راہگیروں پر حملہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی کی سپر مارکیٹ میں شہریوں پر چاقو کے وار کرنے والے مشتبہ ملزم کو پولیس نے جائے وقوعہ سے کچھ دوری پر حراست میں لے لیا۔
حملہ آور کی شناخت 37 سالہ لین کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ اپنے ذاتی مالی تنازع پر غصہ نکالنے کے لیے ایسا کیا۔
خیال رہے کہ چاقو بردار حملہ اس وقت ہوا جب چین روایتی “گولڈن ویک” کی تعطیل کی تیاری کر رہا ہے۔ جس کا آغاز آج یکم اکتوبر سے ہوگیا۔
شنگھائی پولیس نے بتایا کہ سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ چین میں عوامی مقامات پر شہریوں کو چاقو مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام اکثر واقعات کی وجہ ملزمان کے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونا بتاتے ہیں۔
گزشتہ ماہ جاپانی اسکول کے 10 سالہ طالبعلم کو شینزن میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔
اسی طرح مئی میں وسطی صوبہ ہوبی کے شہر شیاؤگان میں ایک شخص نے چاقو سے 8 افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔
2022 میں ایک شخص نے شنگھائی کے ایک بڑے اسپتال میں چاقو کے وار کر کے 15 افراد کو زخمی کر دیا۔ اس کیس میں ملزم کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔