بھارتی لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی کرکٹ میں واپسی

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
 (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 ممبئی: بھارت کے لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کے نام سے ٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد نومبر 2024 میں ہوگا جس میں سچن ٹنڈولکر سمیت چھ ممالک کے ریٹائرڈ کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ (آئی ایم ایل) کے افتتاحی سیزن میں 13 برس بعد بلے بازی کریں گے۔ یہ لیگ  6 ممالک کے درمیان کھیلی جائے جس میں ریٹائرڈ کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ پہ ریکارڈ؛ بھارتی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھی تاریخ رقم کردی

لیگ میں حصہ لینے والے ممالک میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز ممبئی، لکھنؤ اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔