- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
وزیر اعظم کے احکامات پر ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ہے، کاٹی
کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نو منتخب صدر جنید نقی نے وزیر اعظم کے احکامات پر ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بروقت فیصلے سے سسٹم ڈاؤن کے باعث گوشوارے جمع کرانے سے محروم رہنے والے ٹیکس کنندگان کو گوشوارے جمع کرانے کا موقع مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی وزیر اعظم شہباز شریف کی مشکور ہے کہ جنہوں نے چیمبرز، ایسو سی ایشنز، ٹریڈ باڈیز اور ٹیکس بار سمیت بزنس کمیونٹی کے مطالبہ پر تاریخ میں توسیع کی۔
جنید نقی نے کہا کہ تاحال ایف بی آر کی جانب سے 2 ہزار 539 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے مقابلے 2 ہزار 452 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا اس طرح ایف بی آر کو مقررہ ہدف سے 87 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے تاریخ میں بروقت توسیع سے شارٹ فال پُر کرنے اور مقررہ ہدف کا حصول ممکن ہوگا۔
انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی کہ ایف بی آر کا سسٹم آئی آر آئی ایس کی سست روی اور سسٹم ڈاؤن ہونے کی شکایات کا ازالہ کیا جائے تاکہ بزنس کمیونٹی بلا تعطل ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ حکومت گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کی راہ ہموار کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔